لیاقت پور (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر امانت زیب نے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن ایجنڈے سے پاکستان کو خونیں انقلاب کی طرف دھکیل رہے ہیں سینیٹ الیکشن نے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ عیاں کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور ناانصافی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ملک کو نظریہ پاکستان، فکر اقبال اور قائداعظم کی سوچ کے مطابق ڈھالنا پاکستان فلاح پارٹی کا عزم ہے۔