پولیس نے گھر سے لاپتہ 14 سالہ  لڑکا والدین کے حوالے کر دیا‘ بلیئرڈ کلب پر چھاپہ‘ 10 جواری گرفتار

میلسی (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ کرمپور  اور ان کی ٹیم نے گھر سے لاپتہ ہونے والے14سالہ محمد عادل کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا، محمد عادل اپنے گھروالوں سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ کر کراچی اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا تھا جسے پولیس تھانہ کرمپور نے ڈھونڈ نکالا اور اسے والدین کے حوالے کر دیا۔ دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور حافظ عدنان جمیل اور ان کی ٹیم نے بلیئرڈ کلب پر چھاپہ مارتے ہوئے10ملزمان کو جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن