رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پردودھ کی جانچ پڑتال کاکوئی نظام وضع نہیں اور نہ ہی ایسے آلات ہیں‘ جن سے دودھ کی موقع پر جانچ پڑتال کی جا سکے یہ صورت حال انتہائی پریشان کن اور تشویشناک ہے اوریہ دودھ اوردہی بچوں سے بڑوں تک سب استعمال کررہے ہیں اورکیمیکلزسے بنا دودھ یا دودھ میں ملاوٹ کینسرجیسے موذی امراض کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کا باعث بن رہا ہے۔