ٹوکیواولمپک کیلئے ویکسی نیشن لازمی نہیں،تھامس باخ

ٹوکیو(آئی این پی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدرتھامس باخ نے واضح کیاہے کہ ٹوکیو اولمپک کیلئے ایتھیلٹس کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہے۔ گیمز کیلئے میزبان حکومت کی گائیڈ لائن پر کام کریں گے۔ جاپان حکومت جس طرح ہدایات اورکارروائی کرے اسی پرعمل ہوگا۔ دو ہزار بیس میں اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹوکیواولمپکس کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے۔ ٹوکیو اولمپکس تئیس جولائی سے شروع ہوں گے لیکن جاپان میں کورونا ویکسین لگانے میں سست روی کی وجہ سے خدشہ ہے کہ تئیس جولائی تک تمام ایتھلیٹس کی ویکسی نیشن ممکن نہ ہوسکے گی۔اوآئی سی اجلاس کے بعد کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے پریس کانفرنس میں واضح کیاکہ ٹوکیو اولمپک کے لیے ایتھلیٹس کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں میزبان ملک کی حکومت کی گائیڈ لائن پرعمل کیا جائے گا۔ گیمز میں شریک ایتھیلٹس نیشنل اولمپک کمیٹی کی ہدایات پرعمل کرنے کے پابندہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن