شمالی شام  میں  میزائل حملے متعدد  شہری زخمی :ترک وزارت دفاع

Mar 16, 2021

انقرہ(آئی این پی )ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے زیر انتظام علاقے میں ایک میزائل حملے میں متعدد  شہری زخمی ہو گئے، اس واقعے اور اس میں زخمیوں کی تصدیق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی کر دی ہے۔ ترک میڈیا کے  مطابق یہ میزائل شامی فورسز کے زیر انتظام صوبے حلب میں ایک فوجی اڈے سے داغا گیا، اس حملے کا مقصد عام شہریوں اور ایندھن کے ٹینکروں کو نشانہ بنانا تھا۔

مزیدخبریں