خانیوال (خبرنگار) نمبردار ایسوسی ایشن کا ضلعی کنونشن نواحی گائوں چک نمبر 10/AH رانا محمد افضل نمبردار کے ڈیرے پر منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خوراک و زراعت سید فخر امام اور صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی تھے سید فخر امام نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان زراعت کی ترقی اور در پیش مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے کوئی جادو گری نہیں کہ بٹن دبائیں اور سب کچھ نکل آئے بنیاد تحقیق ہوتی ہے اور اس میں وقت لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا نمبر ون بہترین نہری نظام ہیں لیکن بد قسمتی ہم نے تحقیق کے لیے کچھ نہ کیا یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں زرعی پیداوار میں کمی اور کسان و کاشتکار مسائل سے دو چار ہیں اپنے کھانے کے لیے بھی گندم باہر سے منگوانا پڑرہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے چین ہمارے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ زخیرہ اندوزی کرنے والے عام لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ موسمی تبدیلوں کے زراعت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ہمیں اسکا بھی انتظام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب سے گندم کی پیدا واری ہدف بیس ملین ٹن ہے جو ہم حاصل کر لیں گے انہوں نے نمبر داروں کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ میں خود نمبر دار ہوں اور نمبر داروں کے مسائل کا مقدمہ ہر فورم پر انصاف کے ساتھ لڑیں گے۔ حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ نمبر دار ایسوسی ایشن ایک منظم تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے انکے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے تقریب سے اے ڈی سی آر ملک محمد اکرام نے کہا کہ نمبر دار حقیق معنوں میں حکومت کے معاون ہیں انکے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں گے تقریب سے سید پیر حسنین شاہ ، محمد علی جوئیہ ، چوہدری نذاکت گل ، مہر شفیق نکیانہ ، رانا مختار احمد ، رانا محمد افضل ، رانا لیاقت علی ، جاوید خان ڈاہا ، میاں لیاقت علی ، اور دیگر مقررین نے نمبر داروں کے مسائل ، وراثت ، اور رقبہ کی آلاٹمنٹ ، نمبر داری گرانٹ و دیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ نمبردار حکومت کے حقیق معاون ہیں انکے مسائل اور مطالبات کو پورا کیا جائے تقریب میں تلاوت قرآن پاک اور حدیہ نعت قاری کریم بخش نے پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا مختار احمد نمبردار نے سر انجام دیے سید فخر امام ، سید حسین جہانیاں گردیزی اور جملہ شرکاء نے کامیاب پر وقار کنونشن کے انعقاد پر رانا محمد افضل نمبر دار اور رانا مختار احمد نمبردار کی کاوشوں کو سراہا