لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرو سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شہبازگل پر ن لیگی غنڈوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شہبازگل کے خلاف ن لیگیوں نے منصوبہ بندی کے تحت غنڈہ گردی کی جوکہ ن لیگیوں کی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے، سپریم کورٹ پر حملہ اور ماڈل ٹاؤن میں قتل وغارت ن لیگ کا پرانا طریقہ واردات ہے، ن لیگی قیادت ملک سے بھاگی ہوئی ہے اور کارکنوں کو اوچھے ہتھکنڈوں کے لئے استعمال کررہی ہے۔، ملکی اداروں اور سیاسی شخصیات پر حملہ آور ہونا ن لیگ کی پہچان بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں رہنماؤں اور کارکنوں کے سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو پے در پے ناکامیوں کے بعد حکومت پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا، کرپٹ اپوزیشن کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولنا مریم صفدر کی عادت بن چکی ہے،مریم صفدر اپنے والد کی لوٹ مار کا قوم کوحساب دیں، پی ڈی ایم کی دال جوتوں میں بٹ رہی ہے، جہاں اپوزیشن استعفیٰ دے گی وہاں الیکشن کرائیں گے، عمران خان نے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کو شکست فاش دی ہے۔
کورٹ پر حملہ اورقتل وغارت ن لیگ کا پرانا طریقہ ہے :اعجازاحمدچوہدری
Mar 16, 2021