قلمی جہاد کرنیوالے عوام کے حقیقی دوست ہیں ، منتظر امام رضوی 

 کلرسیداں(نامہ نگار)پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین سید منتظر امام رضوی نے کہا ہے کہ کلمہ حق بلند کرنا ہی صحافت کی معراج ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس تحصیل کلرسیداں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مقامی صدر منیر چشتی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری شیخ قمرالسلام نے سرانجام دیئے تقریب میں غلام اکبر چیمہ،رابعہ جنجوعہ،عائشہ بی بی کے علاؤہ کلرسیداں سے راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،جواد مجید،اکرام الحق قریشی،مقصود بھٹی،بیول سے چوہدری اخلاق حسین،روات سے ملک نوید،سید آصف حسین شاہ،راجہ طیب،راجہ نوید اور دیگر نے بھی شرکت کی سید منتظر امام رضوی نے کہا کہ قلمی جہاد کرنے والے عوام کے حقیقی دوست ہیں جو اپنی جانوں جو خطرے میں ڈال کر ان کے حقوق کے لیئے جدوجہد کرتے ہیں یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر عتیق فرھاد نے کہا ہے یونین کے قیام کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہے ماضی میں ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہماری کوشش ہے کہ ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے مسائل کے حل کی جانب بڑھا جائے ہماری کوشش ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن