لاہور(کلچرل ڈیسک) ’در شہوار، رنجش ہی سہی، عون زارا، دیار دل، من مایل اور پہلی سی محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی مایا علی نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو پیغام دیا ہے کہ اداکار عوامی شخصیت ضرور ہوتے ہیں مگر عوامی ملکیت نہیں ہوتے۔