نیوائر پورٹ ٹائون انتظامیہ زمینو ں پر نا جائز قبضے، پلازے تعمیر کرنے میں مصروف

فتح جنگ(نامہ نگار)نیوایئرپورٹ اسلام آبادکے ساتھ جڑواںمتصل علاقہ ڈھوک امانت کے مالکان اراضی کا بہت زیادہ رقبہ سول ایوی ایشن والوںنے ایئرپورٹ کیلئے حاصل کرلیا،جبکہ باقی ماندہ رقبہ پراصل مالکان اراضی کوئی تعمیرات کرنے لگیں،توٹی ایم اے فتح جنگ اورآڈی ا ے راولپنڈی کاعملہ موقع پرفوری کام رکوانے کیلئے پہنچ جا تا ہے،جبکہ سول ایوی ایشن کے قوانین میں بھی نیوا یئرپو رٹ کے ساتھ ساتھ 600فٹ دورکے فاصلے تک کوئی تعمیرات نہیںکی جاسکتیں،تاہم ستم کی سب سے بڑی با ت یہ ہے کہ نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائر پورٹ سے ملحقہ ہائو سنگ سوسائٹی نیوائر پورٹ ٹائون کے ایم ڈی شاہدمحمود نے اپنے اثرورسوخ کی بنیادپرغیرقانونی طورپرغریب مالکان اراضی کی زمینوںپرناجائزقبضہ کرکے بڑے بڑے پلاز ے تعمیرکروانے میںمصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں تحصیل فتح جنگ کے علاقہ ڈھوک امانت کے اظہر محمو دو لد بابو کی اراضی پر گزشتہ دنوں زبردستی قبضہ کی کوشش کی گئی جس پر مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ ہماری ز مینو ں پر بزور طاقت قبضہ کیا جارہا ہے اراضی میں سے معمولی سا حصہ خرید کر ساری زمین پر قبضہ کرلیا جاتا ہے گزشتہ روز اسی سوسائٹی مالکان کا علاقہ کی معروف شخصیت سابق کونسلر یونین کونسل جنگل لالہ بنارس خان سے بھی جھگڑا ہوگیا اور انہیں سنگین دھمکیاں دی گئیں جس پر سابق چیئرمین حاجی اعظم پسوال کی زیر قیادت متاثرہ افراد کے وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،سی پی او راولپنڈی کو تحریری درخواستوں میں مکمل صورتحال سے آگاہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن کے حکام اصل مالکان اراضی کو تو ا پنے ملکیتی رقبے پرپاوںنہیںرکھنے دیتے،مگرایک پو لیس آفیسرغیرقانونی طورپرپلازے پرپلازے تعمیرکیئے جارہاہے انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر بیرونی میں مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے جبکہ آرڈی اے والوں نے بھی درخواست دے رکھی ہے۔متذکرہ اثرورسوخ والے پولیس افسرنے تمام سرکاری افسران کورشو ت اوردیگرلالچ دے کرلوگوںکی زمینوںکوہتھیانے کاد ھندہ بڑی دلیری کیساتھ جاری رکھا ہواہے اورجوکوئی اس کا ہاتھ روکنے کی کوشش کرتاہے تومتذکرہ سابق ایس پی بڑ ے واضح طورپردھمکیاںدیتاہے کہ پولیس مقابلے میں گولی مروادونگا، متاثرین نے کمشنرراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موقع کی صورتحال کاجائزہ لیں کہ رن وے کے قر یب جہازکے پروازکرنے اوررن وے پراترنے تک تعمیرکیئے جانیوالے پلازوںکیساتھ  بلندی کس قدر نیچے ہے،کہ اگرمتذکرہ بارسوخ شخص کے غیرقانونی پلازوںکو گرایا نہ گیا،توکسی بھی وقت بہت بڑاحادثہ رونماء ہوگا ،انہو ںنے سول ایوی ایشن حکام،وفاقی وزیرغلام سرورخا ن، وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اورکمشنر راو لپنڈی سے ا س اہم ترین معاملہ پرفی الفورمداخلت کی اپیل کی ہے ،دریںاثناء سی پی اوراولپنڈی نے متاثرہ وفدکی درخواست پرمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او ملک اللہ یارکوکارروائی کرنے کاحکم جاری کردیا۔ 

ای پیپر دی نیشن