حضرو( نامہ نگار)علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کے غیور بہادر عوام دوست افراد نے بڑی تعداد میں حضرو میں ایک زبردست احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے فوارہ چوک حضرو میں ایک ہمہ گیر بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی معروف سماجی شخصیت مختیا ر خان گروپ سے وابستہ دیگر راہنمائوں نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ کہا کہ ہم غریبوں مسکینوں ، بے گھر اور مستحق افراد کے حقوق کیلئے ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور ہمارا یہ احتجاج آخری دم تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم اس کالونی میں کسی بھی باہر کے لوگوں کو پلاٹ لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ کیونکہ یہ 400 کنال قیمتی اراضی جو کہ ہائوسنگ سکیم کے نام پر غریب غرباء بے گھر اور مستحق افراد کیلئے وقف اور مختص کی گئی ہے ۔