لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساتھی کھلاڑی توصیف احمد کی صحت پر پریشان سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر رمیض راجہ کا پی سی بی انتظامیہ سے سوال، رمیض راجہ نے سوال کیا ہے کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو ہیلتھ اور انشورنس کارڈ دینے کا پلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ توصیف احمد کی جلدی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔