شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم نے کہا ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان اورانکی ٹیم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، سابق ادوار میںکرپشن اور بدعنوانی کے ذریعے پاکستان کواربوں ڈالر کا مقروض کرنے والی اپوزیشن آج اپنی سیاسی دکانداری کو چکانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنارہی ہے،صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان تاجر رہنمائوں نے کہا عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے تاجر برادری موجودہ تاجر دوست حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے:فیضان شفیق
Mar 16, 2021