لندن (نوائے وقت + انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے شام کے وزیر خارجہ سمیت چھ افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام پر تشدد کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ ادھر شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ کو برطانیہ میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس میں ان پر شام میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق انہیں شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے گزشتہ سال جولائی میں ایک ریفرنس موصول ہوا تھا جس کا پولیس کے وار کرائم یونٹ کے افسران کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
برطانیہ: 6 شامی عہدیداروں پر پابندیاں‘ بشارالاسد کی اہلیہ کو تحقیقات کا سامنا
Mar 16, 2021