انتخابات کو شفاف بنانے کی حکومتی کوشش اپوزیشن نے ناکام بنائی:چوہدری سلیم بریار 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا آفریدی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عوام اور پاکستان کی فتح ہے انہوںنے حکومت کی طر ف سے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند اور درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے بھی کوششیں کیں تھیں لیکن اپوزیشن نے اسے ناکام بنادیا اب اپوزیشن چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں ناکامی کے بعد واویلا کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کرے ۔انہوںنے کہا کہ سینٹ میں مسترد ووٹ قیادت کو مسترد کرنا ہے ان انتخابات میں کرپشن مافیا کو شکست ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںعہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن