لاہور(نامہ نگار)پولیس ریفارمز سے متعلقہ امور کے بارے میں سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ، اجلاس میں پبلک سروس ڈلیوری اورمحکمانہ امور میں مزید بہتری بارے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جھوٹی درخواستوں دینے والوں کے خلاف دفعہ 182کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور تمام تھانوں میں شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے وکٹم سپورٹ آفیسر کو تعینات کرنے بارے پلاننگ کی گئی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے آئی جی پنجاب کو مختلف پراجیکٹس کی کارکردگی اور ان کی اپ گریڈیشن کیلئے ہونے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
پولیس ریفارمز سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
Mar 16, 2021