کراچی(نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ٹینیسیی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جامعہ بنوریہ میں آکر اسلام قبول کرلیا۔42 سالہ عیسائی خاتون ٹیفنی سلسیٹ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آئیں اور اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور عائشہ امینہ نام تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ بنوریہ کے امریکن فاضل اور انسٹی ٹیوٹ آف نالج امریکہ کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔