باکو (شِنہوا) آذربائیجان نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں کیلئے اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پیر کے روز بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ 4 روزہ مشقوں میں 10 ہزار فوجی اہلکار، تقریباً 100 ٹینک اور دیگر بکتربند گاڑیاں، مختلف صلاحیتوں والے 200 میزائل اور توپخانہ کے نظام، متعدد راکٹ لانچ سسٹم اور مارٹرز کے علاوہ 30 فوجی ہوائی جہاز اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں شریک ہیں۔
آذربائیجان نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دیں
Mar 16, 2021