اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسانی حقوق کمشن نے کہا ہے کہ پشاور حوالات میں لڑکے کی موت کی عدالتی تحقیقات خوش آئند ہے۔ دوران حراست تشدد کو قانون کے نفاذ میں اب بھی ضروری سمجھا جا تا ہے۔ حکومت زیر حراست بچوں کی قانون کے تحت حفاظت یقینی بنائے بچوں سے متعلق 2018ء میں بنائے گئے قانون پر عمل کرایا جائے چھوٹے بچوں کو جیل کی بجائے گھروں میں نظر بند کیا جائے۔