اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن )نے این اے 75 ڈسکہ الیکشن کو رکوانے کی پی ٹی آئی کی درخواست کو خارج کرنے کی سپریم کورٹ سے استدعا کر دی ہے سپریم کورٹ میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے تحریری جواب جمع کرادیاہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بیس پریزائیڈنگ افسران کا غائب ہونا تشویشناک عمل ہے۔ حلقے کے عوام کو جمہوری حق رائے دہی سے روکا گیامختلف مقامات پر مخالف فریق کی جانب سے فائرنگ کروائی گئی جس پر متعدد مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں ان تمام حالات کے مد نظر الیکشن کمیشن کا حلقے میں دوبارہ سماعت کرانے کا فیصلہ درست ہے جواب میں مختلف عدالتی فیصلوں کی نظیریں شامل کی گئی ہیں جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کو جرمانہ عائد کرکے خارج کیا جائے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا۔