اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ دستوں کا دورہ کیا جہاں پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا مشاہدہ بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات کو مدنظر اور رکھیں۔ پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تربیت تمام چیلنجوں کے خلاف موثر جواب کو یقینی بناتی ہے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
بدلتے خطرات کو مدنظررکھا جائے جنرل باجوہ
Mar 16, 2021