فلسطینیوں کے حقوق پر  وار: کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھول لیا

Mar 16, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھول لیا۔ یہ اقدام مسئلہ کے دو ریاستی حل پر وار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کوسوو مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے جانے کا اقدام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ کوسوو نے یکم فروری کو وائٹ ہاؤس میں ایک سمٹ کے دوران اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کوسوو نے امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا ہے۔ کوسوو کی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار کی جانب سے سفارتخانے کی تصاویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جس میں خاتون کو اسرائیل اور کوسوو کے جھنڈوں کے ساتھ سفارتخانے کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون عہدیدار نے اپنی  ٹویٹ میں کہا کہ انہیں اسرائیل کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے۔  مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔
 

مزیدخبریں