اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف کارکے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر نہ کیا جا سکا۔جس پر عدالت نے کہاکہ نیب آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کرے تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے،نیب حکام نے کہاکہ کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کردیں گے،عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے لئے وقت دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی۔