یانگون(شِنہوا)میانمار کی دفاعی سروسز کے کمانڈر انچیف دفتر کی جانب سے کیے جانیوالے اعلان کے مطابق ریاستی انتظامیہ کونسل نے یانگون ریجن کی بستیوں شمالی داگون ، جنوبی داگون ، داگون سئیکان اور شمالی اوکالاپا میں مارشل لا کا نفاذ کر دیا ہے۔پیر کے روز کیے جانیوالے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے سلامتی ، قانون کی حکمرانی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے یانگون خطے کے کمانڈر کو انتظامی و عدالتی اختیارات سونپے ہیں۔اتوار کو کچھ فیکٹریوں کو آگ لگائے جانے کے بعد یانگون ریجن کی بستیوں ہلاینگ تھایا اور شوئی پی تھار میں بھی مارشل لگایا گیا تھا۔میانمار میں رواں سال یکم فروری کو ایک سالہ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا اور ریاستی اقتدار نو تشکیل شدہ ریاستی انتظامیہ کونسل کے چیئرمین ، دفاعی سروسز کے کمانڈر ان چیف سینئر جنرل مِن آنگ ہلائنگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
میانمار، یانگون کی مزید 4 بستیوں میں مارشل لا نافذ
Mar 16, 2021