کراچی (وقائع نگار)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں، شہباز گل ہمارے سخت مخالف ہیں لیکن اس قسم کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی،انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی ایک جھلک سامنے آئی ہے، خان صاحب ہم تو آپ کو کہتے رہے کہ حد سے آگے نہ بڑھیں،صوبائی وزیراطلاات سندھ نے کہاکہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے اگر دوسروں کی لیڈرشپ پر گرے ہوئے جملے کسنے کا رد عمل تو آئے گا،ناصرحسین شاہ نے وزیراعظم کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ خان صاحب اب بھی وقت ہے، سیاست میں ذاتی حملے اور پر تشدد رویوں کی نفی کریں پاکستان سب سے اہم ہے اگر ایسے رویئے جاری رہے تو کوئی بچ نہیں پائے گا۔