بھارتی فوج نے کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا:طارق محمود یزدانی 

Mar 16, 2021

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیرمرکزی جمیعت اہلحدیث عالمی قائد انقلاب مولانا طارق محمود یزدانی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا  اقوام متحدہ سے پوشیدہ ہے اب مغربی قوتوں کی زبانیں کیوں بند ہیں اس سلسلہ میں او۔ آئی ۔ سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،مودی خبیث کو سبق سکھانے کے لئے جہاد کا اعلان کیا جائے بھارت کا مکروہ چہرا اب سب کے سامنے ہے،سینٹ انتخابات میں حق کی فتح سے ملک دشمن قوتوں کا قلع قمع ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرامیر پنجاب مولانا مشتاق چیمہ مولانا یونس حیدری ناظم اعلی پنجا ب مولانا حجاج اللہ صمدانی چیرمین سیاسی کمیٹی مولانانعمت اللہ ظفر مرکزی جنرل سیکرٹری ، عطا لرحمان ثاقب سٹی صدر اھلحدیث یوتھ فورس مولانا عدیل احمد گرجاکھی مرکزی ناظم تزکیہ وتربیت نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں