حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)شاہد ہنجرا ایڈووکیٹ ضلعی صدر انجمن تحفظ حقوق کا شتکاراں حافظ آباد نے کہا ہے کہ مسلم ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مظالم اور انسانی حقوق کی جنگیں خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور بے گناہ کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں کو قید میںڈالنے کے لیے کالے قوانین کے استعمال نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو تاریخ انسانی کی ایک بد ترین صورتحال سے دو چار کر دیا ہے، تشویشناک بات ہے کہ اس علاقے کو بھارتی فورسز کے رحم و کرم پر چھڑ دیا گیا ہے جو جدید مہلک ہتھیاروں سے لیس ہیں اور کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کشمیریوں کے تمام سیاسی سماجی اور مذہبی حقوق سلب کر لیے ہیں مسلم ممالک کو چاہیے کہ ان کے مذموم عزائم باہم متحد و متفق ہر کر ناکام بنائیں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں عالمی ادارے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں ۔