پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے۔ا نہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لیں لانگ مارچ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں، عمران خان 2023 تک وزیراعظم رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے، یہ لوگ 6 ماہ گزر جانے کے باوجود فیصلہ نہیں کر سکے استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بڑا چور خود کو بڑا لیڈر ثابت کر کے پی ڈی ایم کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن