سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ملک کے 7 علاقوں میں 11نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر 11مساجد عارضی طور پر بند کردیں۔سعودی اخبارکے مطابق گزشتہ 36 روز کے دوران ملک بھر میں 286 مساجد بند کی جاچکی ہیں جن میں سے 273 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پردوبارہ کھولا گیا ہے۔وزارت اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ریاض ریجن کی 2، الجوف میں 3، قصیم میں 2، مکہ مکرمہ ریجن، حدود شمالیہ ریجن، حائل ریجن اور عسیر ریجن میں ایک، ایک مسجد عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ3مساجد بحال کی گئیں ان میں سے دو کا تعلق ریاض اور ایک کا حدود شمالیہ ریجن سے ہے۔ علاوہ ازیں وزارت اسلامی امور نے ریاض میں مآذن فلاحی سوسائٹی کے ساتھ 3 ہزار مساجد کی سینیٹائزنگ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔وزارت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل شیخ احمد الفارس اور سوسائٹی کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین شیخ خالد النشوان نے دستخط کیے۔یادداشت کے بموجب پہلے مرحلے میں مآذن سوسائٹی ریاض شہر اور ریجن کی تین ہزار مساجد کی سینیٹائزنگ کرے گی اور یہ کام 2021 کے دوران انجام دیا جا
سعودی عرب میں مزید 11مساجد بند، 3 ہزار مساجد کی سینیٹائزنگ کی جائے گی
Mar 16, 2021 | 14:23