سنگاپور کے چینی زبان کے اخبار لیان ہی زابا نے رپورٹ کیاہے کہ چین کی کار ساز کمپنی فوٹون موٹرگروپ کی تیار کردہ ویکسی نیشن گاڑی اپریل میں بیجنگ اور چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی سڑکوں پر آئے گی۔رپورٹ کے مطابق چین کی اس طرح کی پہلی گاڑی شہریوں کو ویکسی نیشن مراکز تک سفر کئے بغیر، اپنی رہائش کے قریب نوول کروناوائرس ویکسین لگوانے کے قابل بنائے گی۔گاڑی کا اندرونی حصہ ایک بس سے ملتا جلتا ہے تاہم اس میں چند نشستیں ہیں۔رپورٹ میں فوٹون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گاڑی چہرے کی شناخت کے نظام سے لیس ہے جو کہ دورہ کرنے والوں کے جسم کے درجہ حرارت کی جانچ بھی کرے گا اور اس بس پر وائی فائی بھی ہے تاکہ حقیقی وقت میں اعدادوشمار منتقل کئے جاسکیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوٹون کے مطابق مینو فیکچرر ایک دن میں اس طرح کی 12گاڑیاں تیار کرسکتاہے تاکہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کے قابل بناجاسکے۔