آؤ ملکر پودے لگائیں، والدین، بزرگوں کے نام پر شجرکاری کریں:سبطین خان

 وزیر جنگلات سبطین خان نے چھانگا مانگا فاریسٹ پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک کے اطراف آرا مشین اڈوں کے خلاف آپریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سبطین خان دورہ کے دوران فاریسٹ پارک میں سیر کیلئے آئی فیملیز سے بھی ملے۔ لوگوں نے صوبائی وزیر کو پارک کے مسائل اور سہولیات کمی سے آگاہ کیا۔

سبطین خان نے شہریوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مقامی ذمہ داران کو اس ضمن میں لائحہ عمل مرتب کرنے اور تجاویز طلب کرنے کی اہدایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ فاریسٹ پارکس کو ماڈل بنائیں گے۔ اس موقع پر وزیر جنگلات نے ''آؤ ملکر پودے لگائیں '' مشن کے تحت فاریسٹ پارک میں لوگوں کو ساتھ ملا کر پودے بھی لگائے۔

وزیر جنگلات نے پودے لگانے کی مہم میں سیر کیلئے آئے بچوں اور فاریسٹ گارڈز کو بھی شامل کیا۔ سبطین خان نے بچوں اور دیگر افراد کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا اور پودوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اس امر کی بھی ترغیب دی کہ وہ محلوں میں اپنے والدین اور بزرگوں کے نام پر شجرکاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...