تحریک انصاف کی حکومت معاشرے میں سے منفی سماجی رویے کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے:صوبائی وزیر انسانی حقوق

 صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے منفی سماجی روایوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
یہ بات انہوں نے  مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے لئے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب، یورپی یونین اور دولتِ مشترکہ کے باہمی تعاون سے مذہبی اقلیتی ترقیاتی کمیٹی کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی۔ ممبر قومی اسمبلی شنیلا روتھ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ خواتین کمیٹی کی صدر زیب النساء نے پنجاب بھر سے آئے مذہبی اقلیتی بلدیاتی نمائندوں کو اقلیتی شادی کے قوانین اور خواتین کمیٹی کی ممبر فرزانہ عباس نے جائیداد سے متعلقہ قوانین پر آگاہی لیکچر دیے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان ومال عزت اور آبروں ایک عام مسلمان جتنی ہی مقدم ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی  نمائندوں کو کمیونٹی کی سطح پر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے اپنے مذاہب پر کاربند رہتے ہوئے ان لوگوں کا تعاقب جو منافرت تعصب اور دوسرے مذاہب کے خلاف توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انور حسین کا کہنا تھا کہ اقلیتیں ہمارے ملک کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کی ترقی  فلاح بہبود کے لئے کام کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ در حقیقت قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی شنیلا روتھ کا کہنا تھا کہ اقلیتی بلدیاتی نمائندے اپنے علاقے میں موجود ہمارے مسیحی اور غیرمذاہب کے بہن بھائیوں کے مسائل کا بہتر ادراک رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی حقوق و قوانین کے بہتر نفاذ کی خواہاں ہے

ای پیپر دی نیشن