پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفے کا مطالبہ اصولی ہے:اعجازاحمدچوہدری

Mar 16, 2021 | 18:35

 پاکستان تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرو سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ہنڈیابیچ چوراہے میں پھوٹ گئی، زرداری نے نوازشریف کو آئینہ دکھا دیا، کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے کا اتحاد پارہ پارہ ہوگیا،منافق ٹولہ ایک دوسرے سے مخلص نہیں ہے، فضل الرحمان سے ایسا ہوا کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنے والوں اپنے خواب چکنا چور ہوگئے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کیلئے آواز بلند کی ہے، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفے کا مطالبہ اصولی ہے، موجودہ الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں پر اترنے میں بُری طرح ناکا م رہا ہے.

پی ٹی آئی ڈسکہ کا الیکشن جیتی ہوئی تھی خواہ مخواہ ہمیں دوبارہ الیکشن کی طرف لے جا یا جا رہا ہے، ن لیگ کی نوکری کرنی ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے ممبران اپنے عہدوں پر نہیں رہ سکتے، کرپٹ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہے، اپوزیشن کا بددیانت ٹولہ اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھا ہوا ہے، پی ڈی ایم کا سازشی اور فسادی ٹولہ ملک میں افرہ تفری کی سیاست کررہاہے، حکومت پی ڈی ایم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، تحریک انصاف نے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے جمہوری جدوجہد کی ہے.

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے صوبے بھر میں رمضان بازاروں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کا وزیراعظم عمران خان نے تہیہ کررکھا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں 2018 ء کے ریٹ پر فراہم کرنا عوام دوستی کا کھلا ثبوت ہے. ان خیالات کا اظہار وہ پارٹی آفس میں ساؤتھ پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے دن رات کوشاں ہیں، عوام کو ریلیف دینا ان کی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ، لنگرخانے، پناہ گاہیں، کوئی بھوکا نہیں سوئے گا جیسے منصوبوں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، ملاقات کرنے والوں میں فواد غنی چیمہ، اعجاز جنجوعہ، طاہر انور واہلہ، افضل چیمہ، ڈاکٹر طاہر، چوہدری لئیق کمبوہ، ایم پی اے سلیم سرور جوڑا، میاں مبین حیات،سلیم صادق، فیاض بھٹی، حضرات خان، علاؤ الدین، خالد گجر، مہر فیاض ایڈووکیٹ، دیوان شاہ زیب ودیگر شامل تھے

مزیدخبریں