عبدالغفار ہوت بلوچی ادب ثقافت روایات کے امین تھے سیمنار

گوادر (بیورورپورٹ) سیاسی و سماجی رہنما  آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابق صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیر اہتمام سید ظہورشاہ ہاشمی آڈیٹوریم میں سیمینار ہوا ۔ آرسی ڈی سی گوادر کے عہدیداروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مرحوم کے قریبی رفقا  نے خطاب کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش  کرتے ہوئے  کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت ایک ہمہ گیر کردار کے حامل  تھے ۔ گوادر گرائمر سکول کا قیام مرحوم کا خیال تھا جو آج تناور درخت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت بلوچی ادب، ثقافت اور روایات کے امین تھے۔  بلوچ نوجوانوں کی سیاست میں شرکت کے لئے انکی رہنمائی کرکے ان کو شعوری اور فکری سیاست کی طرف مائل کرتے تھے۔    تقریب سے آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصر رحیم، سرپرست اعلٰی خدا بخش ہاشم، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہیگیر سیکرٹری آدم قادربخش، بی این پی مینگل کے سی سی ممبر کہدہ علی، سابق تحصیل ناظم ماجد سہرابی، نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق وائس چیئرمین بلدیہ پسنی کے بی بلوچ، حفیظ جعفر، معروف سیاسی و قبائلی شخصیت ہوت عبدالغفور، شمس الحق کلمتی، بجار بلوچ، مرحوم کے فرزند جنید ہوت، سابق تحصیل نائب ناظم جمیل آدم اور بشیر احمد نے خطاب کیا۔ علی بخش دشتیاری نے مرحوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔  نظامت کے فرائض آرسی ڈی کونسل گوادر کے رحمت اللہ نے اداکئے۔ 

ای پیپر دی نیشن