کوئٹہ ( بیورورپورٹ ) پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود، غیر رسمی تعلیم و اطلاعات و نشریات بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سماجی بہبود غیر رسمی تعلیم عبداللطیف کاکڑ ،ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود احسان اللہ، ڈا کٹر شیرزمان سماجی ورکر وممبر بورڈ ثناء درانی کوئٹہ وائس کے ضیاء الرحمن اور بورڈ کے دیگر ممبران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بشریٰ رند نے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ حکومت بلوچستان کی جانب سے نادار و مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے مالی معاونت کا جامع منصوبہ ہے جس میں سرطان امراض قلب جگری پیوندکاری تھیلیسیمیا سمیت دیگر متعدی بیماریوں کا علاج شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اس کا دیانتداری کے ساتھ استعمال یقینی بنایا جائے۔