گوادر جھل مگسی اور خاران میں بیوگا کے مظاہرے ریلیاں

Mar 16, 2022

گوادر/جھل مگسی /خاران  (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران ) بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر بیوگا کے زیر اہتمام گوادر میں بھی سرکاری ملازمین نے 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر سے کیا گیا جو نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی ملک میں سسٹم کو چلانے میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت اور کلیدی کردار ادا کرتی ہیں لیکن حکمرانوں نے سرکاری ملازمین کو ہمیشہ مہنگائی غربت اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مظاہرین سے حاجی قادر جان،  طارق محمود ، طارق جمیل ، نوربخش، اور جلال میاہ نے خطاب کیا۔بعد ازاں بیوگا گوادر کے آرگنائزر حاجی قادر جان کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ریونیو گوادر حمود الرحمن سے ملاقات کرکے  چارٹر آف ڈیمانڈ اور 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور دیگر مطالبات پر مشتمل تحریری یادداشت پیش کی۔جھل مگسی  میں بھی ’’بیوگا‘‘کے زیر اہتمام  ڈی او آفس  سے ملازمین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے مقررین مقصود احمد مگسی، امداد حسین آرائیں، محمد اکبر لاشاری، نواب الدین مگسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وفاق اور دیگر صوبوں نے ملازمین کو 25% ڈے آر اے الاؤنس دیا ہے لیکن بلوچستان کے ملازمین ڈئ￿  آر اے الاؤنس سے محروم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو 25% ڈے آر اے الاؤنس دیا جائے بعد میں بیوگا جھل مگسی کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کو یادداشت پیش کی۔بلوچستان ایپملائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام صوبے بھر کی طرح خاران میں بھی مرکزی کال پر  چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں واٹر منجمنٹ محکمہ زراعت آفس سے ایک ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے 25 فیصد ڈی آر اے اور ملازمین سروس رولز آپ گریڈیشن کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرہ بازی کی،احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کمشنر آفس میں کمشنر رخشان سیف اللہ  کھتیران کو چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے یاد داشت پیش کی گئی۔

مزیدخبریں