جشن بہاراں خطے کی تہذیبی وثقافتی روایا ت کا امین ہے:کمشنرگوجرانوالہ

Mar 16, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمشنرگوجرانوالہ احسان بھٹہ  نے کہا ہے کہجشن بہاراں اس خطے کی تہذیبی وثقافتی روایا ت کا امین ہے جس کے ذریعے نا صرف عوام صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیںمختلف کھیلوں کو فروغ بھی ملتا ہے ۔پنجاب کلچر ڈے پنجاب کا قد یم تہوار ہے جس کا انعقاد خوش آئند با ت ہے دیگر اضلا ع کے لو گوں کو بھی سال بھر میں ایک مر تبہ میل جو ل اورر فاقت کا موقع ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژ نل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوروزہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے گوجرانوالہ ڈنگل کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ تقر یب میں ڈویژ نل سپورٹس آفسیر شاہ منظر فرید ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر رانا سجاد حسین ،عمر پہلوان ودیگر موجودتھے ۔دریں اثناء  ڈویژن بھر کے ایجو کیشن افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیکمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری  کے ساتھ طلباء و طالبات  کی ذہنی ‘ جسمانی اور اخلاقی نشو ونما ان کی اہم ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ایجو کیشن افسران اور اساتذہ بچوں کی کردار سازی کو بھی خصوصی اہمیت دیںکمشنر نے ہدایت کی کہ و ہ سکولوں اور کالجوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے معیار کا خود بھی جائزہ لیں اور سکول کونسلز کے فنڈز قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہو ئے بنیادی سہولیات کی مقامی سطح پر فراہمی کے لئے استعمال کریں تاکہ طلباء و  طالبات زیادہ بہتر ماحول میں اپنی تعلیمی اوراہم نصابی سر گرمیاں جاری رکھ سکیں ۔

مزیدخبریں