گکھڑمنڈی(نامہ نگار) بدوکی گوسائیاں کا محمد زمان ایڈوکیٹ اپنے کزن محمد نعمان کے ہمراہ شام 6بجے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ڈیرہ محمد ارشد کے قریب بلا نمبری 125ہنڈا سوار 4ڈاکوئوں جو پسٹلوں سے مسلح تھے کو روک کر محمد زمان ایڈوکیٹ سے 1لاکھ 43ہزارروپے اور محمد نعمان سے 26ہزار 5سو اور ستر ہزار روپے مالیتی راڈو گھڑی چھین لی۔ دوسری واردات میں پیر عبداﷲ شاہ گکھڑ کا رہائشی رانا صابر حسین جو گوجرانوالہ میں وولن فیکٹری میں کام کرتا ہے رات 10بجے چھٹی کرکے اپنی تنخواہ 33ہزار روپے لے جارہا تھا کہ کینٹ کے علاقہ میں جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکونے اسلحہ کے زورپر لوٹ لیا۔