تاجروں کے مسائل کا بروقت حل ہمارا اولین ایجنڈاہے:میاں محمد اکرم

Mar 16, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی تاجر امن کمیٹی کے صدر میاں محمد اکرم اور جنرل سیکرٹری مرزا محمد سلیم نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کا بروقت حل ہمارا اولین ایجنڈاہے جس کے لئے ہم تن من دھن سے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ،شہر میں تاجران کے خلاف ہونے والی کوئی کاروائی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تاجر بھائیوں کا ہر مسئلہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے ہم کوئی کسر نہیں اٹھارکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان تاجر شیخ علی ایوب سے مرکزی تاجر امن کمیٹی گوجرانوالہ کا نائب صدر منتخب ہونے کے حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر راہنما اعظم مغل کے علاوہ تاجروں و دیگر کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیںمرکزی تاجر امن کمیٹی کے صدر میاں محمد اکرم نے نو منتخب نائب صدر  شیخ علی ایوب سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ 

مزیدخبریں