پتوکی (نمائندہ خصوصی) احساس کفالت سنٹرمیں پیسے لینے آنیوالی خواتین خوار ہونے لگیںپینے کیلئے صاف پانی کی سہولت بھی میسر نہیں ۔ تحصیل پتوکی میں قائم احساس کفالت پروگرام میںاحساس کے نام پر خواتین کو خوار کیا جانے لگا دور داراز سے پیسے لینے کیلئے آنے والی خواتین رش کی وجہ سے مایوس ہوگئیں انتظامیہ کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں خواتین کا کہنا کہ یہاں پینے کیلئے صاف بھی میسر نہیںاور پائوں میں کوڑا کرکٹ نظر آتا ہے اورپیسے دینے کیلئے رش کی وجہ سے کوئی انتظام نہیں کیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے کہا کہ احساس کفالت سنٹر پتوکی میں انتظامات مزید بہتر کئے جارہے ہیںپانی اور صفائی ستھرائی کا انتظام نہ کرنے والوں ماتحت کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔احساس کفالت سنٹر پتوکی انچارج میڈم عطیہ کا کہنا ہے کہ سنٹر میں رش ضرور ہے مگر ٹائوٹوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔
پتوکی: احساس کفالت سنٹرمیں آنیوالی خواتین خوار‘ انتظامات نہ ہونے کے برابر
Mar 16, 2022