لاہور (نیوز رپورٹر) ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کا اجلاس ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (پنجاب) میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے کی۔ اجلاس میں ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے عہد یداران اور ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے منسلک کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور گھڑسواری سے متعلقہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے انتظامی امور پر بھی بحث کی گئ۔ چئیرمین ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان نے کھیل میں بہتری کے حوالے سے دی گئی۔ تجاویز کاخیرمقدم کیااور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھڑ سواری سے متعلقہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔