لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں سرکاری سطح پر کلچرل ڈے منایا گیا جس میں ملک کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تعلیمی اداروں میں بھی روایات اور ثقافت سے لگاؤ اور اپنائیت دیکھنے کو ملی۔ دی براڈوے سکول ہربنس پورہ اس لحاظ سے سب سے آگے نظر آیا۔ تمام اساتذہ جن میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اور اس دن کو انتہائی خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔ کلچرل ڈے کی اس رنگارنگ تقریب میں ثقافت کے سارے رنگ دیکھنے کو ملے۔ پنجابی رہن سہن کا دلفریب مظاہرہ کیا گیا اور پنجابی کھانے پیش کئے گئے۔ جن میں لڈو،پتیسا، چاٹ، قلفی، گول گپے اور گنا وغیرہ شامل تھے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام اساتذہ نے پنجابی لوک رقص کے ذریعے اپنی پنجابی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا۔ سکول کی انتظامیہ خصوصاً پرنسپل اس قدر شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔