بچیوں کی تعلیم کیلئے سکول ایجوکیشن ،لائف بوائے شیمپو کا شراکت داری کا اعلان

Mar 16, 2022

لاہور(سٹاف رپورٹر) لائف بوائے شیمپو اور منسٹری آف سکول ایجوکیشن پنجاب نے بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا۔ یہ تعاون شراکت داروں کی مشترکہ خواہش پر استوار ہے کہ تعلیم کے ذریعے مضبوط بیٹیوں کی پرورش کریں اور لڑکیوں کو سکول کے جامع تجربات کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے میں مدد کریں۔اپنے سماجی مشن کے تحت، لائف بوائے شیمپو نے بچیوں کی تعلیم کے مقصد کے حوالے سے ایک دیرینہ عہد کر رکھا ہے تاکہ بچیوں کی تعلیم چھوڑنے کے چیلنجز اور سکول داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے نمٹا جا سکے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کی صورت میں حاصل ہونے والی بے پناہ صلاحیتوں کا خیال وہ حوصلہ پیدا کرتا ہے، جس کی بدولت یہ شراکت داری مثبت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے پنجاب میں بچیوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتی ہے۔وزیر برائے سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہمارے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کیلئے کافی متحرک ہے۔ ہم اپنی بچیوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، اسی لیے سکولوں میں بچیوں کی حاضری بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ہم لائف بوائے شیمپو کے ساتھ اس شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں