کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ آصف بشیر پیٹالوی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بارباربجلی ،گیس اورپٹرول کے نرخوں میں اضافہ نے عوام کا برا حال کر دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کاطوفان آچکاہے۔ حکومت نے نوجوانوں کونوکریاں دینے کااعلان کیاتھا مگراب لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں بسر کرنے والے افراد کی تعداد میں ناقابل بیان حد تک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کیساتھ انصاف نہیں کیا غریب عوام کو سبز باغ دیکھا کر زندہ درگور کر دیا گیا۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقے کو مفلوج کر دیا ہے۔حکمرانوں کو آنکھیں کھولنی چاہئیں اور عوام کی بدحالی کا احساس کرنا چاہئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیساتھ سستی اشیا خوردونوش عام آدمی کیلئے باآسانی مہیا کرنے کیلئے جن موثر اقدامات کو اٹھانے کی ضرورت ہے۔