اتحادیوں کیساتھ رابطوں کا فقدان،حد سے زیادہ اعتماد وزیر اعظم کیلئے خطرہ

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کیساتھ رابطوں کا فقدان اور حد سے زیادہ اعتماد وزیر اعظم کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہے اگر حکومت کی جانب سے بروقت اپنی غلطیوں کا احساس کر لیا جا تا اور اتحادیوں کو حترام دیا جاتا اور ان کے ساتھ رابطوں کو برقرار رکھا جاتا موجودہ صورتحال پیدا نہ ہو تی جس کی وجہ سے آج وزیر اعظم اور ان کی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ،سیاسی حلقوں کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو بروقت اتحادیوں کے تحفظات بارے آگاہ نہ کیا گیا اور ان کے قریبی حلقے ان شکایات کا بروقت اندازہ نہ کر سکے جو حکومت کی اتحادی جماعتوں کو تھیں ،اگر بروقت اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا جا تا اور انہیں ’’اونرشپ‘‘دی جاتی تو اتحادیوں کے تحفظات بڑی حد تک دور ہو جاتے لیکن وزیر اعظم نے اپنی مشاورت کو صرف پارٹی کی کور کمیٹی تک محدود رکھا۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جب حالات کا ادراک کیا اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی ،شائد وزیر اعظم کے مشیروں کو ’’حد سے زیادہ اعتماد ‘‘تھا جس کی وجہ سے وزیر اعظم کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئیں ۔
 خطرہ

ای پیپر دی نیشن