تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی پیر نور الحق قادری سے ملاقات 

اسلام آباد (خبر نگار)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نمائندہ وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے وزارت مذہبی امور منسٹر آفس میں ملاقات کی ۔  اس موقع پر ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی نے وفاقی وزیر کو شیعہ مطالبات اور مکتب تشیع میں پائی جانیوالی بے چینی و اضطراب کی طرف متوجہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا وہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر فوری عملدامد کرے۔ انہوں نے باور کرایا اہل تشیع طلباء کیلئے جداگانہ شیعہ دینیا ت کا دوبارہ اجرا کیا جائے پیر نورالحق قادری نے معروضات پر مثبت عملدامد کا وعدہ کیا ۔
نور الحق قادری 

ای پیپر دی نیشن