اسلام آباد (خبر نگار)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نمائندہ وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے وزارت مذہبی امور منسٹر آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی نے وفاقی وزیر کو شیعہ مطالبات اور مکتب تشیع میں پائی جانیوالی بے چینی و اضطراب کی طرف متوجہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا وہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر فوری عملدامد کرے۔ انہوں نے باور کرایا اہل تشیع طلباء کیلئے جداگانہ شیعہ دینیا ت کا دوبارہ اجرا کیا جائے پیر نورالحق قادری نے معروضات پر مثبت عملدامد کا وعدہ کیا ۔
نور الحق قادری
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی پیر نور الحق قادری سے ملاقات
Mar 16, 2022