روس کے میزائل حملے جاری 33ہلاک یوکرائن کیلئے اقوام متحدہ کا مزید امداد کا اعلان

کیف (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن کے روس کے زیر کنٹرول علاقے ڈونیٹسک میں میزائل حملے میں، کیف میں ٹی وی پر حملے میں 33  شہری ہلاک ہوگئے۔ روس نے بھی یوکرائن کی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرائن نے ٹوچکایو بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، حملے کا جواب دیں گے۔ دوسری جانب یوکرینی حکام نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ڈونیٹسک میں گرنے والا میزائل روس کا ہے۔ روس نے یوکرائن کے ٹی وی ٹاور پر میزائل داغ دیئے، 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پینٹا گون کے مطابق روس یوکرائن پر 900 سے زائد میزائل داغ چکا ہے، یوکرائن میں روس کی پیش قدمی تعطل کا شکار ہے۔ ادھر اقوا م متحدہ نے یوکرائن کیلئے مزید چار کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ یوکرائن کے شہر ماریوپول سے شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی کونسل کے مطابق دو ہزار گاڑیاں شہر سے باہر نکل گئیں۔ یوکرائنی رکن پارلیمان کے مطابق روس کے حملوں میں اب تک تین صحافی ہلاک ہوئے۔ ہلاک صحافیوں میں ایک امریکی اور دو یوکرائنی شامل ہیں۔ روسی حملے میں اب تک 35 صحافی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں برطانیہ ڈنمارک‘ سوئٹزر لینڈ  کے صحافی شامل ہیں۔ کیف میں 35گھنٹے کاک کرفیو لگا دیا گیا۔ 
یوکرائن

ای پیپر دی نیشن