فیسوں کی ادائیگی:ایزی پیسہ اور گوجرانوالا بورڈ میں معاہدہ

  لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے طلباء کوفیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دینے کیلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ جس کے ذریعے بی آئی ایس ای گوجرانوالہ کے تحت متعلقہ امتحانات دینے والے طلباء کو ایزی پیسہ ایپ یا ایزی پیسہ ایجنٹ کے ذریعے فیسوں کی ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی۔ اس کیساتھ طلباء سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ اور ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ، امتحانات ، گزٹ سرٹیفکیٹ ، ڈی ایم سی کی تصدیق اور متفرق فیسوں کی ادائیگی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ اس پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے عمر معین ملک، ہیڈ آف بزنس، ایزی پیسہ نے کہا ’’ہماری معیشت ادائیگی کے روایتی طریقوں کے متبادل جدید طریقوں کو اختیار کرنے کیلئے جامع ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے تیار ہے اور بی آئی ایس ای گوجرانوالہ ایسے اداروں میں ایک تازہ مثال ہے۔ ہمیں ایزی پیسہ پلیٹ فارم پر 250منفرد بلز کی ادائیگی کیساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں قائدانہ حیثیت پر فخر ہے ۔‘‘ گزشتہ تیس دنوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر ایزی پیسہ ایپ استعمال کرنے والے  10 ملین سے زائد صارفین کے اتھ ایزی پیسہ تمام زمروں میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پاکستانی ایپ ہے اور پاکستان کو کیش لیس جامع معاشرے میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن