عدم اعتماد پر پرامن ووٹنگ: متحدہ اپوزیشن آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی


اسلام آباد (وقائع نگار) اپوزیشن نے عدم اعتماد ووٹنگ پرامن اور بلا روک ٹوک کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔ احسن اقبال اور مولانا غفور حیدری اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ گزشتہ روز ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کو آئینی ذمہ داری نبھانے سے نہ روکا جائے۔ متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پٹیشن کل تک فائل کرے گی۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انہوں نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس سے اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے۔ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا مگر اس صورتحال میں ممکن نہیں، حکمران ٹولہ دھمکیاں دے رہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر ووٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں کے وکلاء نے کہا تینوں اپوزیشن جماعتوں نے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے اور کل ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ عبدالغفور حیدری، احسن اقبال اور فرحت اللہ بابر درخواست دائر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...